بحری جہاز پی این ایس حنین رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹنٹا سے پاکستان کیلئے روانہ

 کانسٹنٹا(پی پی آئی)پاکستان بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس حنین نے رومانیہ سے پاکستان کی جانب پہلے سفر کا آغاز کردیا ہے۔ پی این ایس حنین رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹنٹاسے پاکستان کے لیے روانہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق رومانیہ بحریہ کے فلیٹ کمانڈر نے پی این ایس حنین کا دورہ کیا اور کمانڈنگ آفیسر سے ملاقات کی اور نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا۔ پی این ایس حنین نے رومانیہ بحریہ کے جہاز لاسٹنل کے ساتھ سمندر میں دوطرفہ مشق بھی کی۔پی این ایس حنین دامن شپ یارڈ، رومانیہ میں بننے والے 4 آف شور پیٹرول ویسلز میں سے تیسرا جہاز ہے۔ پی این ایس حنین کثیرالمقاصد، انتہائی سبک رفتار جنگی بحری جہاز ہے جو ٹرمینل ڈیفنس سسٹم کے ساتھ ساتھ جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی حامل ہے۔یہ جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ لمبے عرصے تک متعدد آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ پی این ایس حنین کی شمولیت سے بحر ہند میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول میں تعیناتی مزید مستحکم ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

77ویں یوم آزادی، ”عزم استحکام“کے عنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری

Sat Aug 10 , 2024
کراچی(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ملک کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر ”عزم استحکام“ کے عنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم کی تصویر لگا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ […]