77ویں یوم آزادی، ”عزم استحکام“کے عنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری

کراچی(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ملک کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر ”عزم استحکام“ کے عنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم کی تصویر لگا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا اور نوجوان نسل کے لئے ایک مثال بن گئے ہیں۔ڈاک ٹکٹ کو عزم استحکام کا عنوان دیا گیا ہے جو ملک کی ترقی اور استحکام کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈاک ٹکٹ میں مینار پاکستان کی تصویر کو شامل کر کے پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور اس کی علامتی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

Sun Aug 11 , 2024
لاہور(پی پی آئی)پیرس اولمپکس میں نیزہ پھینکنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر طلائی تمغہ حاصل کرنے والے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کاوطن واپسی پر والہانہ  استقبال کیا گیا۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جیسے ہی ان کا طیارہ اترا تو اسے روایتی Water-Cannon سلیوٹ پیش کیا گیا۔ائیرپورٹ پر […]