اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

لاہور(پی پی آئی)پیرس اولمپکس میں نیزہ پھینکنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر طلائی تمغہ حاصل کرنے والے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کاوطن واپسی پر والہانہ  استقبال کیا گیا۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جیسے ہی ان کا طیارہ اترا تو اسے روایتی Water-Cannon سلیوٹ پیش کیا گیا۔ائیرپورٹ پر قومی ہیرو کا استقبال کرنے والوں میں دیگر شخصیات سمیت وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ، پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری،صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، مسلم لیگ نون کے رہنماء خواجہ سعد رفیق اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد شامل تھے۔استقبال کرنے والوں میں ارشد ندیم کے اہلخانہ بھی شامل تھے جنہوں نے اپنے گاؤں سے لاہور تک خصوصی پروٹوکول میں سفر کیا۔ارشد ندیم کا طیارہ استنبول کے راستے آج رات ایک بجے کے بعد لاہور کے ہوائی اڈے پر پہنچا۔ہوائی اڈے آمد پر ارشد ندیم کے پرستاروں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ارشد ندیم زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اقلیتوں کا قومی دن آج منایا جارہاہے

Sun Aug 11 , 2024
لاہور(پی پی آئی)اقلیتوں کا قومی دن آج منایا جارہاہے جس کا مقصد پاکستان میں اقلیتوں کے مذہبی اور سماجی اقتصادی حقوق کو اجاگر کرنا ہے۔اقلیتوں کا قومی دن منانے کا فیصلہ انسانی حقوق کے عالمی منشور کا ایک حصہ ہے۔جس کا مقصد مختلف نسلی، لسانی، قومی اور مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی […]