شیخ عبدالعزیز کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت

مظفرآباد(پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے ممتاز رہنما اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے سابق چیئرمین شیخ عبدالعزیز کو ان کے 16ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مظفرآباد کے مانک پہیاں مہاجر کیمپ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شیخ عبدالعزیز کو بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے 2008میں آج ہی کے دن ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ جموں کے ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے وادی کشمیر کی معاشی ناکہ بندی کے خلاف آزاد جموں و کشمیر کی طرف ایک زبردست مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔ تقریب کے مقررین نے تحریک آزادی کشمیر کے لئے شیخ عبدالعزیز کی بے مثال خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سچے قائد اور نڈر محب وطن تھے جنہوں نے کشمیر کے مقدس کاز کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔حریت کارکنوں نے کہا کہ شہید عزیمت شیخ عبدالعزیز ایک پیدائشی مجاہد تھے جنہوں نے ہرقسم کے مظالم کا بہادری سے سامنا کیا لیکن کبھی خوفزدہ نہیں ہوئے۔مقررین نے کشمیریوں کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ غیرمتزلزل عزم کے ساتھ قابض بھارت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور بھارت کو ان کاحق خودارادیت بحال کرنے پر مجبور کریں گے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے ذریعے عالمی برادری نے دے رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلام آبادمیں منعقدہ سیمینار کے مقررین کا شیخ عبدالعزیز کو شاندار خراج عقیدت

Sun Aug 11 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیرشاخ اورکشمیر لبریشن سیل نے تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنما شیخ عبدالعزیز کوان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایک سمینار کا انعقاد کیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیمینار کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے […]