محبوبہ مفتی کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات نہ لڑنے کا اعلان

سرینگر(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گی کیونکہ علاقے کی حیثیت محض ایک میونسپلٹی کی رہ گئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور اسکی حیثیت کو میونسپلٹی کی حد تک کم کرنے کی  سے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے میں نے اس وقت الیکشن لڑا جب جموں و کشمیر کا اپنا آئین، جھنڈا اور ایک مضبوط قانون ساز اسمبلی تھی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ منظر نامے میں جہاں وزیر اعلی کو زیادہ تر فیصلوں کے لیے لیفٹیننٹ گورنر سے اجازت درکار ہوگی، الیکشن میں شرکت کرنا ان کے لیے ناقابل قبول ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارت:بنگلورو میں کشمیری طالب علم پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا

Mon Aug 12 , 2024
سرینگر(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کو بھارتی شہر بنگلورو میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بنگلورو میں زیر تعلیم طالب علم اتوار کی شام اپنے کرائے کی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا۔ بھارتی پولیس کے ایک افسر نے […]