بھارت:بنگلورو میں کشمیری طالب علم پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا

سرینگر(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کو بھارتی شہر بنگلورو میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بنگلورو میں زیر تعلیم طالب علم اتوار کی شام اپنے کرائے کی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا۔ بھارتی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ بنگلورو کی ریوا یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم اتوار کی شام کو اپنی کرایے کی رہائشگاہ پر مردہ پایا گیا۔طالب علم کی شناخت چھترگام بڈگام کے تنویر حسین راتھر کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس نے کہا تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ادھرضلع جموں کے ناروال پولیس اسٹیشن کے نزدیک راجیو چوک پر کالی چرن نامی ایک شخص تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

تاجر برادری کی سہولت کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں،جام کمال

Mon Aug 12 , 2024
لاہور(پی پی آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہے۔لاہور میں نویں پاکستان فٹ وئیر میٹریل اینڈ مشینری شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کی سہولت کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار […]