تاجر برادری کی سہولت کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں،جام کمال

لاہور(پی پی آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہے۔لاہور میں نویں پاکستان فٹ وئیر میٹریل اینڈ مشینری شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کی سہولت کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نجکاری کے وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ ایک اچھا شگون ہے کہ پاکستان فٹ وئیر ایسوسی ایشن کی بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو فٹ وئیر کے شعبے سمیت تمام شعبوں میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے آگے آنا چاہئے۔دونو ں وفاقی وزراء نے اس موقع پر پاکستان فٹ وئیر میٹریل اینڈ مشینری شو میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ

Tue Aug 13 , 2024
کراچی (پی پی آئی)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 8اگست 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1500 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.21 فیصد زیادہ […]