ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ

کراچی (پی پی آئی)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 8اگست 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1500 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.21 فیصد زیادہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق  کراچی میں سیمنٹ کی  بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1338، حیدر آباد 1325، سکھر 1450لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1430 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1343 روپے ریکارڈکی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ کیخلاف کراچی میں سرکاری ملازم بھی پریس کلب پرسراپا احتجاج

Tue Aug 13 , 2024
کراچی (پی پی آئی)بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،کراچی میں بھی بجلی کے نرخوں اور ٹیکسز میں اضافے کیخلاف سرکاری ملازمین نے پریس کلب پراحتجاج کیا، مظاہرین نے  بلوں میں اضافے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔پی پی آئی کے مطابق مظاہرین کاکہناتھا کہ بجلی کے اضافی بلوں  کی وجہ گھروں […]