کراچی (پی پی آئی)بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،کراچی میں بھی بجلی کے نرخوں اور ٹیکسز میں اضافے کیخلاف سرکاری ملازمین نے پریس کلب پراحتجاج کیا، مظاہرین نے بلوں میں اضافے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔پی پی آئی کے مطابق مظاہرین کاکہناتھا کہ بجلی کے اضافی بلوں کی وجہ گھروں میں چولہے بجھ چکے ہیں،بچوں کی ا سکولوں کی فیس ادانہیں کر پا رہے،مہنگائی نے غریب کا جینا محال کردیا،ان کا کہنا تھا کہ بجلی بہت مہنگی ہو چکی ہے،یومیہ اجرت پیشہ ہی نہیں تنخواہ دار طبقے کے کا جینا بھی مشکل ہو چکا ہے۔