کراچی (پی پی آئی)محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے انٹر سال اول کے داخلوں سے محروم رہ جانے والے طلبا کے لیے آن لائن پورٹل ایک بار پھر کھول دیا ہے، داخلے 24 اگست تک جاری رہیں گے۔ محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے داخلوں سے محروم رہ جانیو الے طلبا کو داخلہ فارم جمع کرانے کا مزید ایک موقع دے دیا ہے جبکہ انٹر سال اول کے داخلوں کے سلسلے میں جو پلیسمنٹ لسٹ جاری کی گئی اس لسٹ پر ”کلیم“ بھی کھولا جارہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق داخلوں کی تاریخ میں توسیع کے سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق انٹر سال اول میں داخلوں کا سلسلہ اب 24 اگست تک جاری رہے گا جبکہ انٹر سال اول کی کلاسز 26 اگست سے شروع ہوں گی تاہم سال دوم کی کلاسز 15 اگست سے کالجوں میں شروع ہوجائیں گی۔