کراچی(پی پی آئی)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں پولیو مہم پیر سے شروع ہو رہی ہے۔ کراچی میں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ مہم کا نام پولیو سے آزادی رکھا ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ میں پولیو کے دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی وی انجیکشن بوسٹر کے طور پر لگا رہے ہیں۔ یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیو ویکسین کے ساتھ آئی پی وی ڈوز بھی دی جائے گی،اس موقع پر انھوں نے کہا کہ آئی پی وی انجیکشن بوسٹر کے طور پر لگا رہے ہیں۔