لوئر دیر اور خیبر میں پولیس چیک پوسٹس پر حملے، کانسٹیبل شہید

پشاور(پی پی آئی)خیبر پختونخوا میں خیبر کے علاقے جمرود اور لوئر دیر کے علاقے جندول میں پولیس کی چیک پوسٹس پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملے کئے۔ لوئر دیر میں جندول میں تھانہ معیار کی پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے میں 1 ہیڈ کانسٹیبل شہید اور 1 زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق حملے میں ہیڈ کانسٹیبل سیاست خان شہید ہوا، حملے میں دستی بم اور دیگر اسلحہ استعمال کیا گیا،پولیس کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ دوسری جانب خیبر میں جمرود تحصیل کمپاؤنڈ اور سخی پل پولیس پوسٹ پر بھی دہشت گردوں نے حملے کئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گوادرمیں جشن آزادی پرآتش بازی کا مظاہرہ،آسمان روشنیوں سے منور

Wed Aug 14 , 2024
گوادر(پی پی آئی)گوادر میں جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر رنگارنگ آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ملک میں جشن آزادی پورے جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے77ویں جشن آزادی پر گوادر میں آتشبازی کے دلفریب مناظر  دیکھنے کو ملے،رنگارنگ آتش بازی سے گوادر کا آسمان روشنیوں سے منور ہو گیا۔ گوادر کی عوام کی بڑی تعداد […]