اگلے چند دنوں میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی:ؔوزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بغیر پاکستان کی صنعت ترقی نہیں کرسکتی  اور اگلے چند دنوں میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی۔  یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنا احتساب ضرور کرنا چاہیے، ہم نے فیصلہ کرنا ہے کیا زندگی مانگ کر گزارنی ہے یا اس خواب کی طرح جس کیلئے پاکستان وجود میں اّیا تھا۔  شہباز شریف نے کہا کہ اّج مہنگائی ہے، بجلی کے بلوں اور دیگر مسائل سے لوگ پریشان ہیں مگر ملک میں سب اچھا نہیں ہے تو سب برا بھی نہیں ہے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں کمی کے بغیر پاکستان کی صنعت ترقی نہیں کرسکتی، براّمدات نہیں بڑھ سکتی، اگلے چند دنوں میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی اور چند دن میں قوم سے خطاب کرکے 5 سالہ معاشی پلان پیش کرونگا۔  شہباز شریف  نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں قوم کے لیے خدمات پیش کرنے والوں کو اور قوم کا سرفخر بلند کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر انہیں بھی سلام پیش کرتا ہوں، دشمن ہر حربہ استعمال کررہاہے کہ پاکستان آگے نہ بڑھ سکے، ہماری جوہری قوت سے ہمارا دشمن خائف ہے  اور دشمن نے ڈیجیٹل دہشتگردی کے ذریعے جھوٹ کی بمباری شروع کررکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر، شہریوں کو مشکلات

Wed Aug 14 , 2024
کراچی(پی پی آئی)زیر سمندر کیبل کٹنے سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس میں پیدا ہونیوالی خرابی تو چند روز میں دور کر دی گئی،جس کے بعد دنیا میں آن لائن رابطے معمول پر آنے کے باوجود پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مسلسل خلل کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ چل تو رہا ہے مگر اس کی اسپیڈ مسلسل […]