پی ٹی سی ایل اور زرعی ترقیاتی بینک میں آل ان ون ڈیسک ٹاپ پراجیکٹ کی فراہمی  کے معاہدے پر دستخط

 اسلام آباد (پی پی آئی) پی ٹی سی ایل گروپ (پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G) اور، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈنے ملک بھر میں زرعی ترقیاتی بینک کی سائٹس کے لیے مینیجڈ  ڈبلیو اے این (MANAGED WAN)اور آل ان ون ڈیسک ٹاپ پراجیکٹ کی فراہمی  کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔گروپ چیف فنانشل آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G،ندیم خان اور زرعی ترقیاتی بینک کے صدر و سی ای او،  طاہر یعقوب بھٹی نے اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ چیف فنانشل آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G،ندیم خان نے کہا،  ”پی ٹی سی ایل گروپ کو پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی اور اسے انقلابی تبدیلیوں کیلئے بروئے کار لانے میں اپنی خدمات   پر فخر ہے۔ ہما ہم نے اب تک پاکستان میں 72 لاکھ سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کی ہیں۔ زرعی ترقیاتی بینک کے صدر اور سی ای او طاہر یعقوب بھٹی نے کہا، ”ہم پی ٹی سی ایل گروپ کے  تعاون   سے  کسانوں سمیت اپنے صارفین کو بہتر رابطہ کی سہولیات فراہم کرسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 اگلے چند دنوں میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی:ؔوزیراعظم شہباز شریف

Wed Aug 14 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بغیر پاکستان کی صنعت ترقی نہیں کرسکتی  اور اگلے چند دنوں میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی۔  یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا […]