کراچی(پی پی آئی)زیر سمندر کیبل کٹنے سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس میں پیدا ہونیوالی خرابی تو چند روز میں دور کر دی گئی،جس کے بعد دنیا میں آن لائن رابطے معمول پر آنے کے باوجود پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مسلسل خلل کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ چل تو رہا ہے مگر اس کی اسپیڈ مسلسل کم ہے اور خصوصاً ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروسز استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ دوسری جانب رابطوں کا اہم ذریعہ واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کی وجہ سے شہری اور کاروباری افراد مشکلات کا شکار ہیں۔پی پی آئی کے مطابق شہریوں کاکہنا ہیکہ اس سے ریاست کوبھی مالی نقصانات کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے آن لائن سواری سمیت کاروبار کی لین دین میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے، صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پربھی سراپا احتجاج ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کے حوالے سے کوئی مؤقف نہیں دیا ہے۔
Next Post
لوئر دیر اور خیبر میں پولیس چیک پوسٹس پر حملے، کانسٹیبل شہید
Wed Aug 14 , 2024
پشاور(پی پی آئی)خیبر پختونخوا میں خیبر کے علاقے جمرود اور لوئر دیر کے علاقے جندول میں پولیس کی چیک پوسٹس پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملے کئے۔ لوئر دیر میں جندول میں تھانہ معیار کی پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے میں 1 ہیڈ کانسٹیبل شہید اور 1 […]
