اسلام آباد(پی پی آئی)ملک سے گوشت اور گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو521.52 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 34.37 فیصدزیادہ ہے۔واضح رہے کہ مالی سال 2024 میں اشیائے خوراک کی مجموعی برآمدات کاحجم 7.082 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جومالی سال 2023 میں 4.737 ارب ڈالرتھا۔