کراچی(پی پی آئی)یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر23.8فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2024 میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 350.9 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 23.8 فیصد زیادہ ہے۔اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم283.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر6.30 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اضح رہے کہ جولائی میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر47.6 فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔