ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے ای سی سی کا فیصلہ مسترد

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی کابینہ نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کا ای سی سی کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ای سی سی نے گذشتہ ہفتے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔سمری گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں پیش کی گئی۔ذرائع کے مطابق ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد پرتقریباً10ارب روپے کی لاگت آنی تھی۔ درآمدی یوریاکے لیے5ارب 86کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی کی ضرورت پڑنی تھی۔درآ مدی یوریا کی فی50 کلوبوری مقامی قیمت کیمقابلے2932روپے تک مہنگی پڑنی تھی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کے لیے ٹینڈرجاری کیا تھا۔ای سی سی نے کم سے کم قیمت پر موصول بولی کی منظوری دی تھی۔پلانٹس کوگیس کی فراہمی پر یوریا کی کوئی قلت نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جنوبی وزیرستان میں 4 فوجی جوان شہید، 6 دہشت گرد ہلاک

Wed Aug 14 , 2024
 جنوبی وزیرستان/راولپنڈی(پی پی آئی) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج یا دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ چھ خوارج کو جہنم واصل کیا گیافوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا، “12 اور 13 اگست 2024 ء  کی […]