9 مئی کرنے اور کرانے والوں کا گینگ آہستہ آہستہ ایکسپوز ہو رہا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے والوں اور کرانے والوں کا گینگ آہستہ آہستہ ایکسپوز ہو رہا ہے۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے اور کروانے والے ایک ہی گینگ کے پارٹنر ہیں، اب اس میں کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہی، واضح ہوگیا 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ کون ہے اور اس کے سہولت کار کون تھے، بانی پی ٹی آئی کے اب نقاب اترنا شروع ہوگئے ہیں،عظمیٰ بخاری نے کہا  کہجب تک 9 مئی کے ایک ایک کردار اور سہولت کار کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ شہداء کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں سوا سال بعد بھی ہمارے نظام عدل کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

Fri Aug 16 , 2024
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت لاہور کے جج زبیر شہزاد کیانی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس پر سماعت […]