چہلم امام حسینؑ  پر ملک کے متعدد اضلاع میں موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی)چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ملک کے متعدد اضلاع میں امن و امان کے قیام کے لیے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر جزوی طور پر موبائل سروس معطل کی جائے گئی، اس حوالے سے صوبائی حکومتوں نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلے لکھے ہیں،مراسلے میں جلوس اور مجالس کے  حساس علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ان اضلاع میں صبح 5 سے رات 11 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فائروال کی تنصیب،انٹرنیٹ بندش کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Fri Aug 16 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)فائروال کی تنصیب اورانٹرنیٹ کی بندش کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست میں سیکرٹری کابینہ،سیکرٹری آئی ٹی ٹی، سیکرٹری داخلہ کوفریق بنایا گیا ہے،درخواست ایمان مزاری کے ذریعے دائر کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہریوں کے بنیادی حقوق متاثرکرنیوالی فائروال کی تنصیب روکی جائے،فائروال تنصیب تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور بنیادی […]