گلگت/ بلتستان(پی پی آئی)ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقیزیر آب آ گئے ہیں،موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحالہیگئی، کچے مکانات اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کاغان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں سیلابی ریلوں کے باعث شہر سے کئی دیہاتوں کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا، استور میں موسلادھار بارش کے باعث درجنوں مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔