پشاور(پی پی آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر تعمیرات و مواصلات شکیل احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ شکیل خان کے خلاف بدعنوانی اور بد انتظامی کی شکایات تھیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شکیل خان کے خلاف شکایات کے حوالے سے کمیٹی بنائی ہے جس کی سفارشات پر شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری بھیجی گئی۔