ایاین ایف کی کارروائیاں: 38 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

حب/کوئٹہ(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 8 مختلف کارروائیوں میں 38 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور، لاہور، اسلام آباد، حب اورملتان میں کی گئیں،  کارروائی کے دوران 32 کلو890 گرام آئس، 2 کلو800گرام چرس برآمد کی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک اور کارروائی میں ایک کلو670گرام ہیروئن،65 ہیروئن بھریکیپسولز برآمدکیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتارملزمان کیخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کیتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گرفتاریوں پر ردعمل دے چکے،حماد اظہر کا استعفیٰ قبول نہیں، بیرسٹر گوہر

Fri Aug 16 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حماد اظہر کا استعفی قبول نہیں کیا ہے، حالیہ گرفتاریوں پر اپنا ردِعمل دے چکے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری کا پارٹی اور لیڈر شپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، موجودہ گرفتاریوں پر ہمارا موقف صاف ہے، قیاس آرائیاں نہ […]