خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

پشاور(پی پی آئی)این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں سیلابی کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ 14 سے 18 اگست تک صوبے میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔  این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں ہزارہ، مالاکنڈ ڈویڑن، پشاور، بنوں،، ہری پور اور کوہاٹ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، لکی مروت، مہمند، اورکزئی اور وزیرستان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی ہے، جبکہ موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، انتظامیہ کی جانب سے سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے اور ایمرجنسی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔ جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو پہاڑی علاقوں میں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، متعلقہ شعبہ جات کو بھی اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے شہریوں اور مقامی انتظامیہ کو بھی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث کئی شہروں  میں سیلاب کا خدشہ ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بھی موجود ہے، جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کشمیریوں کی آزادی چھیننے والے بھارت کوجشن آزادی منانے کا حق نہیں، مشعال ملک

Thu Aug 15 , 2024
راولپنڈی(پی پی آئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ 78 سال سے کشمیریوں کا حق آزدی سلب کرنے والے بھارت کو آزادی کا جشن منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہندوستان اپنے78ویں یوم آزادی کا جشن منا رہا ہے ہندوستان نے78 سال سے کشمیریوں کا […]