راولپنڈی(پی پی آئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ 78 سال سے کشمیریوں کا حق آزدی سلب کرنے والے بھارت کو آزادی کا جشن منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہندوستان اپنے78ویں یوم آزادی کا جشن منا رہا ہے ہندوستان نے78 سال سے کشمیریوں کا حق آزادی چھینا ہوا ہے،مقبوضہ کشمیر میں پوری کشمیری قوم کی نسل کشی کی جارہی ہے۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ میرے شوہر یاسین ملک بھی اس وقت تہاڑ جیل کے میں ہیں،ہمیں آزادی کے ساتھ رہنے کا حق دیا جائے،5اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی جانب سے جاری کئے گئے ویڈیو پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت نے ایک پوری قوم کا آزادی کا حق سلب کررکھا ہے، عالمی برادری سے اپیل ہے کہ بھارت پر دفاعی اور معاشی پابندیاں لگائے۔