آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے پریشان فری لانسر ’ورچوئل سسٹم‘ خریدنے پر مجبور

کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں انٹر نیٹ گیٹ ویز پر فائر وال کی تنصیب کے ساتھ ہی انٹرنیٹ کی سست رفتار کے باعث ملک میں فری لانسر کے لیے مسائل بڑھ گئے ہیں۔ فری لانسرز نے اسے دوطرفہ نقصان قرار دیا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ ایسا کرنے سے ہمیں تو نقصان ہوگا لیکن حکومت کو ہم سے زیادہ نقصان ہوگا۔ اس  بارے وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے حکام نے چپ سادھ لی ہے۔اب اس معاملے پر انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ سامنے آیا ہے کہ ملک کی ڈیجیٹل معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار میں 30 سے 40 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے، کال سینٹرز، ای کامرس کے پیشہ ور افراد، آن لائن ورکنگ کلاس اور الیکٹرانک سے متعلقہ کاروبار کرنے والوں کے لیے تباہ کن رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق فری لانسرز کے مطابق اس مسئلے کا اس وقت ’ہمارے پاس حل وی پی این ہی ہے۔‘ تاہم پی ٹی اے کی جانب سے وی پی اینز کی رجسٹریشن  کرنے کے اعلان کیا گیا ہے۔