کراچی(پی پی آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ’پاکستان کا کل قرضہ 315 ٹریلین ڈالر ہوگیا ہے‘۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں وضاحت کی گئی کہ حکومت کا قرض جون 2024 تک 68914 ارب روپے رہا جبکہ حکومت نے مالی سال 2024 میں 8073 ارب روپے قرض لیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کا قرض مالی سال 24 میں 13.26 فیصد بڑھا ہے، جون 2024 تک حکومت کا بیرونی قرض 21754 ارب روپے ہے۔مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 24 میں حکومت نے مقامی سطح سے 8350 ارب روپے قرض لیا ہے۔