کراچی میں رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ،بچاؤ کے امکانات 10 فیصد

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس سامنے آگیا۔شہرقائد میں 32 سالہ مریض کو گزشتہ روز بخار اور ڈائریا کے باعث جناح اسپتال لایا گیا تھا۔ جہاں مریض کا کانگو ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق متاثرہ مریض کو تشویش ناک حالت میں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق کانگو جان لیوا وائرس ہے اور اس سے بچاؤ کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں۔ کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے پریشان فری لانسر ’ورچوئل سسٹم‘ خریدنے پر مجبور

Thu Aug 15 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں انٹر نیٹ گیٹ ویز پر فائر وال کی تنصیب کے ساتھ ہی انٹرنیٹ کی سست رفتار کے باعث ملک میں فری لانسر کے لیے مسائل بڑھ گئے ہیں۔ فری لانسرز نے اسے دوطرفہ نقصان قرار دیا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ ایسا کرنے سے ہمیں تو نقصان ہوگا لیکن حکومت کو ہم سے زیادہ نقصان […]