اسلام آباد(پی پی آئی) پی ٹی آئی کے ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کو ریکوسٹ کروں گا کہ جو لوگ مجھ پر الزام لگا رہے ہیں ان کو میرے سامنے بٹھائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان یہی کہتے ہیں کہ ایک تو کچھ لوگ پڑھے لکھے نہیں اور دوسرا کوشش بھی نہیں کرتے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ پتہ چلنا چاہئے کہ بانی پی ٹی آئی کے کان میں زہر گھولنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں، کچھ لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی اور عمران کا ساتھ چھوڑا اب ان کو واپس لانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہی لوگ ان کو واپس لانا چاہتے ہیں جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہرزہ سرائیاں کرتے رہے ہیں۔