لاہور(پی پی آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے تمام لوگ شکنجے میں آئیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق فیض حمید کے بعد مزید تین افسران کو گرفتار کیا گیا ہے، فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی آپس میں رابطے میں تھے۔انہوں نے کہا کہ افسران کی گرفتاریوں کے بعد مزید شواہد سامنیآرہے ہیں، ان کے تمام اقدامات ملک میں عدم استحکام لانے کی کوشش تھی، انتشاری ٹولے کے ساتھ ملکر انہوں نے ملک کونقصان پہنچایا، لگتا ہے مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔۔