لاہور (پی پی آئی)وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے زور دیا ہے کہ نوجوان قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے لاہورمیں ایمرجنگ ٹیلنٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2024ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ذہین نوجوان نسل ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے ناگزیر ہے۔رانا مشہود نے خواتین کو بااختیار بنانے کے وزیراعظم کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے ملک میں خواتین کی حمایت کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔رانا مشہود نے حالیہ پیش رفت کو سراہتے ہوئے پاکستان کے معاشی مستقبل پر اعتماد کا اظہار کیا۔