گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،وزیراعلیٰ

اسلام آباد (پی پی آئی)فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد کے زیرتربیت افسروں کے وفد نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان سے گلگت میں ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اس امیدکا اظہار کیا کہ فارن سروس کے نئے افسران بین الاقوامی سطح پر ملک کی بہترانداز میں نمائندگی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت، توانائی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بہت جلد اراضی اصلاحات کے حوالے سے قانون سازی کر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومت ماحولیاتی صلاحیت کو قومی منصوبہ بندی میں شامل کرنا چاہتی ہے،رومینہ

Sun Aug 18 , 2024
لاہور(پی پی آئی)موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ حکومت نے متعدد ایسی پالیسیاں شروع کی ہیں جن کا مقصد ماحولیاتی صلاحیت کو قومی منصوبہ بندی میں شامل کرنا ہے۔پی ٹی وی نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت مستقبل کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے اور ماحولیاتی چیلنجوں کا […]