لاہور(پی پی آئی)موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ حکومت نے متعدد ایسی پالیسیاں شروع کی ہیں جن کا مقصد ماحولیاتی صلاحیت کو قومی منصوبہ بندی میں شامل کرنا ہے۔پی ٹی وی نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت مستقبل کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے اور ماحولیاتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی ترقی کے تمام پہلوؤں میں ماحولیاتی اہمیت کو شامل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی مطابقت کے منصوبوں، ماحولیاتی تبدیلی اور پانی سے متعلق پالیسیوں کو موثرانداز میں ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے قابل ہونا چاہئے۔رومینہ خورشید عالم نے ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئے عالمی امداد کی فوری ضرورت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔