اے این ایف کے چھاپے، 85 کلو منشیات برآمد، 11 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (ایاین ایف) نے 11 کاروائیوں میں 85 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 11 ملزمان گرفتار کرلیے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، فیصل آباد،لاہور، لسبیلہ، اسلام آباد، اٹک، طورخم، شیر شاہ اور سیالکوٹ میں کی گئیں۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی میں 42 کلو200گرام چرس،18 کلو39 گرام آئس برآمد کی گئی، ایک اور کارروائی کے دوران 3 کلو ہیروئین برآمد کرلی گئی۔ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کیتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

انسانی ہمدردی کے عالمی دن پرپاکستانی بچوں کے خون سے لکھے احتجاجی نوٹ قوام متحدہ کو پیش

Mon Aug 19 , 2024
کراچی(پی پی آئی) 19 اگست 2024 اقوام متحدہ کے عالمی انسانی دن  پر دو پاکستانی بچوں نے اپنے خون سے احتجاجی نوٹ لکھ کر پیش کر دیئے۔بچوں نے اپنے خون سے لکھے گئے اپنے منفرد احتجاجی نوٹ کے دوسرے مرحلے کو اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پیش کیا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں اقوام متحدہ کے […]