کراچی(پی پی آئی)ریڈیو پاکستان کے پنشنرز تاحال دو ماہ کی پنشن سے محروم ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ریڈیو پاکستان کے بعض ایسے ریٹائرڈملازمین کی پنشن میں تاخیر اور 2ماہ سے زائد کا تعطل آ چکا ہے جن کے انتقال کے بعد انکی غیر شادی شدہ یا بیوہ بیٹی کو پنشن ادائیگی معطل ہے جس پر متاثرہ خاندانوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے متاثرین کی دادرسی کیلئے احکامات جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔