کراچی(پی پی آئی)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر امریکہ کے شہرنیویارک میں تین ہفتے قیام،علاج اور صحت یابی کے بعد کراچی واپس پہنچ گئے ہیں۔ عہدیداروں اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہاکہ مہاجر حقوق کی جدوجہدتیز کرنے اور اکثریتی شہروں پر مشتمل علیحدہ صوبے کے قیام کے مطالبے کیلئے جلد قومی کنونشن بلایاجائیگا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور معاشی بدحالی کے خاتمے کیلئے گرینڈ الائنس کی تجویز پیش کرتے ہوئے تحریک کے عہدیداروں کو عوامی رابطے کی ہدایت کی