ن لیگی امیدوار کی این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست خارج

اسلام آباد(پی پی آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ن لیگی امیدوار کی این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست خارج کردی۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے این اے 97 فیصل آباد میں دوبارہ گنتی کے معاملے کی سماعت کی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 97 فیصل آباد میں دوبارہ گنتی کے کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار علی گوہر بلوچ کی اپیل خارج کردی گئی،پی پی آئی کے مطابق  فیصلہ کے نتیجے میں حلقے سے تحریک انصاف کے منتخب امیدوار سعد اللہ بلوچ رکن قومی اسمبلی برقرار رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

الیکشن ٹریبونل سے وزیر داخلہ بلوچستان ڈی نوٹیفائی، وزارت کا قلمدان کالعدم

Wed Aug 21 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی) الیکشن ٹربیونل نے وزیر داخلہ بلوچستان ضیالانگو کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے پی بی 36 کے متنازعہ قرار دیئے جانے والے 7 پولنگ اسٹشینز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دے دیا۔بلوچستان ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل کے جسٹس عبداللہ بلوچ نے انتخابی عذرداری کی سماعت کی۔ الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیالانگو کے وزارت داخلہ […]