الیکشن ٹریبونل سے وزیر داخلہ بلوچستان ڈی نوٹیفائی، وزارت کا قلمدان کالعدم

کوئٹہ(پی پی آئی) الیکشن ٹربیونل نے وزیر داخلہ بلوچستان ضیالانگو کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے پی بی 36 کے متنازعہ قرار دیئے جانے والے 7 پولنگ اسٹشینز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دے دیا۔بلوچستان ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل کے جسٹس عبداللہ بلوچ نے انتخابی عذرداری کی سماعت کی۔ الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیالانگو کے وزارت داخلہ کا قلمدان بھی کالعدم قرار دے دیا۔واضح رہے کہ ضیا  لانگو کے خلاف حلقہ پی بی 36 سے جے یو ائی کے امیدوار میر سعید لانگو نے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔پی پی آئی کے مطابق سعید لانگو کی جانب سے عذرداری کی پیروی اکرم شاہ ایڈووکیٹ ی جبکہ ضیا لانگو کی جانب سے سلیم لاشاری ایڈووکیٹ نے کی کیس کی پیروی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

انٹرنیٹ سلو ہونے سے ٹیلی کام سیکٹر کو6 روز میں 300 ملین روپے کا نقصان

Wed Aug 21 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل حفیظ الرحمان نے سب میرین کیبل کی خرابی کو حالیہ دنوں کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سلو ہونے کی وجہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ مسائل کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کو صرف6 روز میں 300 ملین روپے کا نقصان […]