سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روزبھی اضافہ،2 لاکھ 61 ہزار روپے فی تولہ

کراچی(پی پی آئی)سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ کے بعد سونا 2 لاکھ 61 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا، جس کے  بعد  سونے  کی قیمت2 لاکھ 61 ہزار روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2512 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ن لیگی امیدوار کی این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست خارج

Wed Aug 21 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ن لیگی امیدوار کی این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست خارج کردی۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے این اے 97 فیصل آباد میں دوبارہ گنتی کے معاملے کی سماعت کی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد قومی اسمبلی […]