ہری پور (پی پی آئی)ہری پور پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج محمد فرید پر حملہ کے مقدمے میں نامزد چار ملزمان میں سے تین کو گرفتار کرلیا ہے،مسلح ملزمان نے ہری پور کے علاقے چھہر شریف میں ایڈیشنل سیشن جج محمد فرید کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ زخمی ہونے والے اپر و لوئر کوہستان کے ایڈیشنل سیشن جج محمد فرید ٹراما سینٹر ہری پور سے ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ہری پور پولیس نے مقدمہ درج کرکے چوتھے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں غیور، جہانگیر اور شہباز شامل ہیں۔