پی ٹی آئی کل ترنول میں ہر صورت جلسہ کرے گی: علی امین گنڈاپور

پشاور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کل 22 اگست کو ترنول کے مقام پر ہر صورت پی ٹی آئی جلسہ منعقد کرے گی۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ قانونی تقاضوں کے مطابق جلسہ کرنے جارہے ہیں، پی ٹی آئی ایک سیاسی پارٹی ہے ہماری ایک سیاسی تحریک ہے، جلسہ کی راہ میں رکاوٹ اور آئینی و قانونی حق کو دبانے کی کوشش ہوئی تو سخت مزاحمت ہوگی۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کی اجازت دینے کا حکم عدالت نے دیا ہے، یہ اگر کورٹ کے خلاف گئے تو پھر ہم بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، جلسہ کے لئے مارچ کو خود لیڈ کروں گا اور میری گاڑی سب سے آگے ہوگی۔علی امین خان گنڈاپور کاکہنا تھا کہ مرکز میں بیٹھے نااہل ٹولے کی مفاد پرست پالیسیوں سے ملک میں معاشی تباہی آچکی ہے، حالات خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں، بحیثیت قوم سوچنا ہے اور ملک کے مستقبل کو بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

معروف افسانہ اور ناول نگار قرۃ العین حیدر کی 17ویں برسی منائی گئی

Wed Aug 21 , 2024
کراچی (پی پی آئی)معروف افسانہ اور ناول نگار قرۃ العین حیدر کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 17برس گزر گئے۔قرۃ العین حیدر 20جنوری 1927 کو علی گڑھ میں پیدا ہوئیں اور21 اگست 2007  کو طویل علالت کے بعد انتقال  کر گئیں۔پی پی آئی کے مطابقاردو زبان کے 10 بڑے ناولوں میں سے ایک ناول ’آگ کا دریا‘ کو مانا جاتا […]