کراچی (پی پی آئی)معروف افسانہ اور ناول نگار قرۃ العین حیدر کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 17برس گزر گئے۔قرۃ العین حیدر 20جنوری 1927 کو علی گڑھ میں پیدا ہوئیں اور21 اگست 2007 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔پی پی آئی کے مطابقاردو زبان کے 10 بڑے ناولوں میں سے ایک ناول ’آگ کا دریا‘ کو مانا جاتا ہے۔ اِس ناول کو دنیائے ادب میں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی، اور بعد میں انہوں نے خود اِس ناول کا انگریزی ترجمہ بھی کیا۔ اِس کے بعد انہوں نے اپنا ایک ناول ’آخر شب کے ہمسفر‘ لکھا، جو انہیں بے حد پسند تھا،۔قرۃالعین حیدر نے کْل 8 ناول لکھے، جن میں ’میرے بھی صنم خانے‘، ’سفینہ غم دل‘، ’آگ کا دریا‘، ’آخر شب کے ہمسفر‘، ’کار جہاں دراز ہے‘، ’گردش رنگ چمن‘، ’چاندنی بیگم‘، ’شاہراہِ حریر‘ شامل ہیں۔ اْن کا ناول ’کار جہاں دراز ہے‘ تین حصوں پر مشتمل اور سوانحی ناول ہے۔پاکستان اورہندوستان کے ادبی حلقوں میں قرۃ العین حیدر بے حد مقبول ہیں۔ان کی ادبی خدمات پر انہیں کئی اعزازات بھی دیے گئے۔
Next Post
یورپ میں ملازمتوں کیلئے پاکستان میں مائیگریشن ریسورس سینٹر اور ری اینٹیگریشن سینٹر قائم ہوگا
Thu Aug 22 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستانی نوجوانوں کے لیے یورپ میں ملازمتوں کے دروازے کھولنے کے لیے پاکستان میں مائیگریشن ریسورس سینٹر اور ری اینٹیگریشن سینٹر قائم ہوگاجس کے تحت ایسا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا کہ پاکستان میں نوجوانوں کے پاس کون سا ہُنر ہے اور وہ کس ملک میں جانا […]
