اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستانی نوجوانوں کے لیے یورپ میں ملازمتوں کے دروازے کھولنے کے لیے پاکستان میں مائیگریشن ریسورس سینٹر اور ری اینٹیگریشن سینٹر قائم ہوگاجس کے تحت ایسا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا کہ پاکستان میں نوجوانوں کے پاس کون سا ہُنر ہے اور وہ کس ملک میں جانا چاہتے ہیں نیز نوجوانوں کو دنیا بھر میں موجود روزگار کے مواقع اور انہیں قانونی طریقے سے بیرون ملک روزگار کے حصول سے آگاہ کیا جا سکے گا۔