کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائی کورٹ نے کے فور منصوبے کے لیے فنڈز جاری نہ کرنے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔سندھ ہائی کورٹ میں کے فور منصوبے کے لیے فنڈز جاری نہ کرنے پر وفاقی حکومت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔وفاقی حکومت کے خلاف درخواست شہری واقف شاہ نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کے فور منصوبے کے لیے وفاقی حکومت نے فنڈز دینا تھا، فنڈز میں تاخیر کے باعث کے فور منصوبہ تاخیر کا شکار ہے، کے فور منصوبے سے کراچی کو 250 ملین گیلن پانی ملنا ہے، 2023میں منصوبے کو مکمل ہونا تھا لیکن فنڈز جاری نہ ہونے کے سبب منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا۔