سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمہ سے بری

گوجرانوالہ(پی پی آئی)گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمہ سے بری کر دیا۔ عدالت میں سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کے خلاف 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی،عالیہ حمزہ اور وکلاکی طرف سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔پی پی آئی کے مطابق  سرگودھا جیل سے رہائی پر عالیہ حمزہ کو گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اْنہیں تھانہ کینٹ میں درج مقدمے میں ملزمہ نامزد کیا گیا تھا، ان پر 9 مئی حملوں کی سازش کا الزام تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

28 اگست کو ہڑتال،یکم ستمبر سے رابطہ عوام مہم،حق دینا پڑے گا: حافظ نعیم الرحمان

Thu Aug 22 , 2024
(24نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ہم معیشت بند کرنے والے نہیں کھولنے والے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم معیشت کا پہیہ چلانے والے لوگ ہیں، ایک دن کی ہڑتال معیشت چلانے کیلئے ہے، کوئی حمایت نہ کرے تب بھی جماعت اسلامی ہڑتال کرے گی، یکم ستمبر سے عوام رابطہ مہم شروع […]