مالی بجٹ 2026-27 میں شپنگ انڈسٹری پر 18% سیلز ٹیکس کا خاتمہ ایک اہم پیشرفت ہے: وفاقی وزیر برائے سمندری امور

پاکستانی روپیہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا شکار، امریکی ڈالر 278.79 اور 279.59 کے درمیان

اسلام آباد میں خواتین وکلاء کانفرنس، جنس پر مبنی تشدد کے خطرناک مسئلے پر بحث

ایچ آر سی پی نے فارمن کرسچن کالج کے ایونگ ہال پر مبینہ قبضے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے

وزیر اعظم نے متوازن وفاقی بجٹ کی موثر تیاری اور پیشکش پر حکومتی معاشی ٹیم کی تعریف کی

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور مصری وزیر خارجہ کا علاقائی امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایک سال سے فتنہ پارٹی جلسہ جلسہ اور احتجاج احتجاج کھیل رہی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک سال سے فتنہ پارٹی جلسے اور احتجاج کی گیم کھیل رہی ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا  ایک بیان میں کہنا تھا کہ جلسہ ہو رہا ہے جلسہ ملتوی ہو گیا ہے وہ آرہا ہے وہ ایڈجسٹ ہو چکا ہے، تعمیری سیاست،تنقید برائے اصلاح جیسی جمہوری روایات سے انکا کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال سے فتنہ پارٹی جلسہ جلسہ اور احتجاج احتجاج کھیل رہی ہے، جو شرانگیزی آپ پریس کانفرنسز اور سوشل میڈیا پر پھیلاتے ہیں وہی شرانگیزی جلسے میں پھیلانی تھی، سیاسی لوگ پرامن جدوجہد کرتے ہیں جبکہ غیر سیاسی لوگ عوام میں انتشار اور افرا تفری پھیلانے کو جدوجہد کا نام دیتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نوجوان اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے کوچ کی حقیقت جان چکا ہے، اڈیالہ جیل کا قیدی ملک سے مخلص ہے نہ قوم سے مخلص ہے، ڈیجیٹل دہشتگرد پرامن ہوتے ہیں، نہ مہذب بلکہ شدت پسندی کا آخری درجہ ہوتے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ ڈیڑھ سال سے ہر سیاسی لیڈر اور اداروں کے سربراہان کے خلاف غلیظ ترین مہم چلانے والے کہتے ہیں، ہم پرامن لوگ ہیں، 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے شہدا کے مجسمے جلانے والے کس منہ سے کہتے ہم پرامن لوگ ہیں، نو مئی کی ناکام بغاوت کے ایک ایک کردار کو کٹہرے میں کھڑے کرنے کا وقت آگیا ہے۔