28 اگست کو ہڑتال،یکم ستمبر سے رابطہ عوام مہم،حق دینا پڑے گا: حافظ نعیم الرحمان

(24نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ہم معیشت بند کرنے والے نہیں کھولنے والے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم معیشت کا پہیہ چلانے والے لوگ ہیں، ایک دن کی ہڑتال معیشت چلانے کیلئے ہے، کوئی حمایت نہ کرے تب بھی جماعت اسلامی ہڑتال کرے گی، یکم ستمبر سے عوام رابطہ مہم شروع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم معیشت بند کرنے والے نہیں کھولنے والے ہیں، یہ سارے کام پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، آگے بڑھنا ہے،ہڑتال کو بھرپور طریقے سے کامیاب کرنا ہے، سب لوگ اپنے اپنے اہداف طے کرلیں،یہ لمبی لڑائی ہے، یہ لڑائی ہم عوام کیلئے لڑرہے ہیں،سب ہمارا ساتھ دیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو بہت زیادہ فنڈز ملیں گے،لوگوں کو ریلیف دیں، عوام کو حق دو اور عوام کو فنڈ بھی ٹھیک سے دینا ہے، ہم ممبر سازی مہم بھی شروع کرنے جارہے ہیں، پوری مہم کے دوران کوئی دیہات چھوٹنا نہیں چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلام آباد جلسہ ملتوی کرنے پر علیمہ خان برہم، آڈیو منظر عام پر

Thu Aug 22 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں شیڈول جلسہ ملتوی کرنے پر علیمہ خان نے سخت برہمی کا اظاہر کیا ہے۔ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی ایک آڈیو منظر عام پر آگئی ہے، جس میں انہیں کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی […]