اسلام آباد جلسہ ملتوی کرنے پر علیمہ خان برہم، آڈیو منظر عام پر

اسلام آباد(پی پی آئی)تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں شیڈول جلسہ ملتوی کرنے پر علیمہ خان نے سخت برہمی کا اظاہر کیا ہے۔ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی ایک آڈیو منظر عام پر آگئی ہے، جس میں انہیں کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی کو جلسہ ملتوی کرنے کا پییغام پہنچایا؟ پارٹی کا چیئرمین باہر بیٹھا ہے،انہوں نے جلسے کا فیصلہ کیوں نہیں کیا؟ کس نے اعظم سواتی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی۔یعلیمہ خان نے کہا کہ پارٹی قیادت کو کارکنان کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی تو بانی پی ٹی آئی سے فیصلہ کرادیا۔ الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی پی ٹی ا?ئی کو جیل سے باہر نکلوانا نہیں چاہتی۔یعمران خان کی ہمشیرہ نے سوال اٹھایا کہ صبح ساڑھے 7 بجے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیسے ممکن ہو سکتی ہے؟ کسی کے کہنے پر ہی ان لوگوں نے پارٹی سربراہ سے جلسہ منسوخ کرایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ کیس کی انتہائی اہم سماعت26 اگست کو ہوگی

Thu Aug 22 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپس کے لیے قائم گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن نمبر 3139/2015 کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں 26 اگست کو ہوگی۔ واضح رہے کہ آخری سماعت 5 جولائی کو ہوئی تھی جس […]