لاہور(پی پی آئی)پنجاب حکومت نے حضرت داتا گنج بخش ہجویری المعروف داتا صاحب کے سالانہ عرس کے موقع پر ڈسٹرکٹ لاہور میں 26 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیاہے۔پی پی آئی کے مطابق یہ تعطیل نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اگست 2024 کولاہور میں مقامی سطح پر ہوگی اورڈسٹرکٹ لاہور سے منسلک تمام دفاتر بند رہیں گے۔چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے سیکشن افسر عادل عمر نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔