شہید راشد منہاس نشان حیدرکا 53واں یوم شہادت منایا گیا

کراچی(پی پی آئی) کم عمر ی میں نشان حیدر کا اعزازپانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا منگل کو 53واں یوم شہادت منایا گیا۔ نشان حیدر پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو  پاکستان کی مسلح افواج چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیف نے خراج عقیدت پیش کیا، بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس پاکستان کی تاریخ میں منارہ نور کی مثالی حیثیت رکھتے ہیں. پی پی آئی کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی قربانی قوم کے اجتماعی شعور میں ہمیشہ زندہ جاوید رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حق خود ارادیت کی جدوجہد سے کبھی دستبردار نہیں ہو نگے:فریدہ بہن جی

Tue Aug 20 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما اورجموں وکشمیرماس موومنٹ کی چیئرپرسن فریدہ بہن جی نے کہاہے کہ کشمیری عوام حق خود ارادیت کے بنیادی حق کی جدوجہد سے کبھی دستبردار نہیں ہو نگے۔ انہوں نے کہاکہ مودی کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں کشمیری عوام نے بھارت کے […]